تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

بھارت نے انتہائی خوفناک ایٹمی میزائل چلا دیا


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے اپنا سب سے خطرناک میزائل چلا دیا ہے۔ بھارتی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت نے جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ کر ڈالا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ ریاست اڑیسہ میں کیا گیا ہے۔بھارتی دفاعی کام کا کہنا

ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل 5 ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ بھارت کے اس جنگی جنون مین مبتلا اقدام پر پاکستان کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ کا آغاز کر رہا ہے۔ ایسے میں پاکستان کو بھی اپنے دفاع کیلئے موثر اقدامات کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved