تازہ ترین  
پیر‬‮   22   اکتوبر‬‮   2018

باقم میں حوثیوں کے میزائل ڈپو پر یمنی فوج کا کنٹرول


اسلام آباد(نیو زڈیسک) یمن میں سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع ضلعے نہم میں متعدد ٹھکانے اور پہاڑی علاقے آزاد کرا لیے ہیں۔علاوہ ازیں یمنی فوج نے صعدہ صوبے کے علاقے باقم میں ایک غار کے اندر موجود حوثیوں کے میزائلوں کے ڈپو پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔فوجی ذریعے کے مطابق یمنی فوج المجاوحہ کے علاقے میں حوثی ملیشیا کے خلاف مسلسل دوسرے روز شدید لڑائی کے بعد تزویراتی اہمیت کے حامل المنصاع کے پہاڑی علاقے کی آخری چوٹی اور اس کے اطراف کے ٹھکانوں کو بھی آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی۔ذریعے نے لڑائی میں باغیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ معرکہ ابھی جاری ہے۔ اس دوران حوثی باغیوں نے نہم ضلعے کی جانب اجتماعی راہ فرار بھی اختیار کی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved