تازہ ترین  
پیر‬‮   22   اکتوبر‬‮   2018

ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں اپنی بیٹی کو نئی مندوب مقرر کرنے پر غور


اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا کو اقوام متحدہ میں نئی مندوب مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا۔ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ ایوانکا سلامتی کونسل میں ڈائنامائٹ ثابت ہوں گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی ہیلے کی جگہ اپنی بیٹی کو نئی مندوب بنانے پر غور شروع کر دیا، ان کا کہنا ہےکہ ایوانکا سلامتی کونسل میں ڈائنامائٹ ثابت ہوں گی۔ اگر ایسا ہوا توان پر اقربا پروری کے الزامات کی بوچھاڑ ہونے لگے گی۔دوسری جانب ٹرمپ کے بیان پر ایوانکا نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس میں اپنی ذمہ داریوں سے خوش ہیں اور سلامتی کونسل کے لیے مندوب کی دوڑ میں شامل نہیں۔ ایوانکا اور ان کے شوہر جریڈ کشنر وائٹ ہاؤس میں بغیر تنخواہ مشیر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔ صدر ٹرمپ نےاُن کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved