تازہ ترین  
پیر‬‮   10   دسمبر‬‮   2018

جمال خشوگی کی گمشدگی، معاملے کی تہہ تک جائینگے :ٹرمپ


اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی صحافی جمال خشوگی کے معاملے پر سعودی حکومت پر برس پڑے، ان کا کہنا تھا کہ جمال خشوگی کی گمشدگی پر امریکا معاملے کی تہہ تک جائے گا، اگر سعودی حکومت ملوث پائی گئی تو سعودی عرب پر پابندیاں لگنے کا بھی خطرہ ہے۔امریکی سینیٹ کے 22 ارکان نے صدر ٹرمپ کو سعودی صحافی کے متعلق خط لکھ دیا۔ ٹرمپ نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا عزم کر لیا، امریکی سینیٹرز کے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا جمال خشوگی کی گمشدگی سے متعلق باضابطہ تحقیقات کرے، اگر یہ ثابت ہو جائے کہ سعودی حکومت ملوث ہے تو صدر ٹرمپ کو سعودی عرب پر پابندیاں لگانا ہوں گی۔جمال خشوگی کو دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں داخل ہوتے دیکھا گیا جس کے بعد ان کا کچھ اتا پتا نہیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ انہیں قونصلیٹ میں ہی قتل کر دیا گیا تاہم سعودی حکام کا کہنا تھا کہ جمال خشوگی قونصل خانے سے واپس چلے گئے تھے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved