تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

چین نے پہلی بار روہنگیا مسلمانوں کے بارے میں آواز اٹھا دی


بیجنگ (آئی این پی ) چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی مفاہمت اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے، جتنا جلدی ممکن ہو پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے کام کا آغاز کیا جائے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برطانیہ کے ہم منصب جرمی ہنٹ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی ۔ فریقین نے چین برطانیہ تعلقات اور مسئلہ میانمار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ وانگ ای نے

کہا کہ موجودہ غیر یقینی عالمی صورتحال کے تناظر میں چین اور برطانیہ کو اسٹریٹجک روابط اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اپنے مستحکم کردار کو ادا کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ ان مسائل سے بہتر طور پر نمٹنے کے لئے کو شش کرے گا جو باہمی اعتماد اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔میانمار کے مسئلے کے بارے میں وانگ ای نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی مفاہمت اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے اور مسئلہ کے حل کے لئیجتنا جلدی ممکن ہو پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے کام کا آغاز کیا جائے .جبکہ جرمی ہنٹ نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑِ ی اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی و علاقائی معاملات پر چین کے اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مسئلہ میانمار سمیت دیگر اہم مسائل پر چین کے ساتھ رابطہ جاری رکھے گا ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved