تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

پراسرار طور پر اچانک سمندرمیں گرنے والے انڈونیشین طیارے کا وائس ریکارڈر ڈھائی ماہ بعد مل گیا تہلکہ خیز انکشافات


جکارتہ(ویب ڈیسک)پراسرار طور پر اچانکسمندرمیں گرنے والے انڈونیشین طیارے کا وائس ریکارڈر ڈھائی ماہ بعد مل گیا، تہلکہ خیز انکشافات ۔۔
انڈونیشین حکام نے ڈھائی ماہ قبل سمندرمیں گرنے والے طیارے کا وائس ریکارڈ ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر برائے میری ٹائم رضوان جمال

الدین نے تصدیق کی ہے کہ ان کی وزارت کو نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بحیرہ جاوا میں گرنے والے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملا ہے، اس کے ساتھ ہی کچھ انسانی اعضا بھی ملے ہیں۔ انڈونیشیا کی نجی ہوائی کمپنی لائن ایئر کا بوئنگ 737 طیارہ 29 اکتوبر2018 کو جکارتہ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد بحیرہ جاوا میں گرکرتباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں عملے سمیت 189 مسافرسوارتھے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved