واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہیں کر رہا ہے جب کہ شمالی کوریا کے اپنے تمام ایٹمی تنصیبات کے خاتمے کا بھی کوئی امکان نہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں ملے جب کہ شمالی کوریا کے
جوہری ہتھیار تلف کرنے کے امکانات بھی نہایت کم ہیں۔امریکی قومی انٹیلی جنس ادارے کے ڈائریکٹر ڈین کوٹس نے مزید بتایا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے میں سب سے بڑا ہے جو مشرقِ وسطیٰ کے لیے مسلسل خطرہ ہے تاہم خلا میں مشن بھیجنے کے بعد ایران کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی ٹائم لائن مختصر ہو گئی ہے۔انٹیلی جنس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شمالی کوریا امریکی حکومت کی امیدوں کے برعکس اپنے تمام جوہری تنصیبات کو تلف نہیں کرے گا کیوں کہ شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کو ملکی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیتا ہے اور ہتھیاروں کی تخفیف کی رفتار بھی نہایت کم ہے۔سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل کا بھی سینیٹ کی کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے حیران کن طور پر ایران کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران اب بھی تکنیکی طور پر جوہری معاہدے کی پابندی کر رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس ایران پر جوہری ہتھیاروں کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی جوہری معاہدے کی توسیع کرتے ہوئے معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور ایران پر اقتصادی پابندی عائد کردی تھی۔
عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی
نئے آرمی چیف کااعلان اب توکرناہی پڑے گا،حکومت کے ساتھ ہاتھ ہوگیا
اب تو نئے آرمی چیف کا اعلان کرنا ہی پڑے گا۔۔۔!!! حکومت کے ساتھ ہاتھ ہوگیا
عمران خان کی ایسی بات کہ پاک فوج کے سربراہ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے
کراچی میں ایف بی آر کے دفتر میں آتشزدگی،اہم ریکارڈ اور دستاویزا جلنے کا خدشہ
پناہ گاہوں کے قیام کے بعد اب لنگر خانوں کا اہتمام کیا جا رہا،وزیر اعظم
شمالی کوریا کے سربراہ کی چینی صدرسے ملاقات
چین میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 افراد ہلاک
چین میں مستقل نہ کرنے پر مشتعل ملازم کا اسکول پر حملہ، 20 بچے زخمی
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن غیر اعلانیہ دورے پر چین پہنچ گئے
انڈونیشیا میں 6.6 شدت کا زلزلہ
چین کا امریکی جواب میں تمام ’بموں کی ماں‘ کا کامیاب تجربہ
چینی صدر کا فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کاحکم
انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد ہلاک
جوہری تنصیبات کے خاتمے میں تیزی امریکی رویے سے مشروط ہے، شمالی کوریا
متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 4 افراد ہلاک
ایران میں بس حادثے میں 10 طلبا کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے
سعودی عرب میں طلاق رجسٹرڈ کرانا اور خواتین کو آگاہ کرنا لازمی قرار
والدین سے چھپ کر آسٹریلیا جانے والی سعودی لڑکی بنکاک میں پھنس گئی
والدین سے ناراض ہوکر بنکاک آنے والی سعودی لڑکی کو پناہ گزین کا درجہ مل گیا
سابق اسرائیلی وزیر کو ایران کیلئے جاسوسی پر 11 سال قید کا سامنا
ایران میں بوئنگ طیارہ گرکر تباہ، 15 افراد ہلاک