ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستانی پرائیوٹ گارڈ کو قتل کرنے کے جرم میں 4 یمنی باشندوں کا سر قلم کردیا گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سزائے موت کے مرتکب چاروں افراد نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا تھا۔ سیکیورٹی گارڈ پاکستانی شہری تھا۔سعودی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس عدالت میں ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے
میں کامیاب رہی تھی جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مکہ میں چاروں یمنی باشندوں کے سر تن سے جدا کر دیئے گئے۔سعودی عرب میں سزائے موت کے ملزمان کے سر قلم کیے جاتے ہیں اور رواں برس 20 افراد کے سر قلم کیے جا چکے ہیں جن میں دہشت گردی، زنا، مسلح ڈکیتی اور منشیات اسمگلنگ کے ملزمان شامل ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ برس 120 ملزمان کے سر قلم کیے گئے اور گزشتہ برس ہی کئی شہزادوں اور حکومتی افسران کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
مودی کے ہندو بالا دستی کے ایجنڈے سے جنگ اور خون خرابے کا خطرہ ہے، عمران خان
لاہور میں حالات خراب ، معاملہ کس کے استعفے تک جا پہنچا، کابینہ میں ہلچل مچ گئی
احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
وزیراعظم کا پی آئی سی واقعہ کا نوٹس، چیف سیکریٹری اور آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی گئی
حکو مت نے ایسی چال چلنے کا فیصلہ کر لیا کہ اب تو نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس آنا پڑیگا
کروڑوں ،اربوں کو بھول جائیں، قومی خزانے میں کتنی بڑی رقم جمع ہونیوالی ہے، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنادی گئی
شمالی کوریا کے سربراہ کی چینی صدرسے ملاقات
چین میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 افراد ہلاک
چین میں مستقل نہ کرنے پر مشتعل ملازم کا اسکول پر حملہ، 20 بچے زخمی
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن غیر اعلانیہ دورے پر چین پہنچ گئے
انڈونیشیا میں 6.6 شدت کا زلزلہ
چین کا امریکی جواب میں تمام ’بموں کی ماں‘ کا کامیاب تجربہ
چینی صدر کا فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کاحکم
انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد ہلاک
جوہری تنصیبات کے خاتمے میں تیزی امریکی رویے سے مشروط ہے، شمالی کوریا
متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 4 افراد ہلاک
ایران میں بس حادثے میں 10 طلبا کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے
سعودی عرب میں طلاق رجسٹرڈ کرانا اور خواتین کو آگاہ کرنا لازمی قرار
والدین سے چھپ کر آسٹریلیا جانے والی سعودی لڑکی بنکاک میں پھنس گئی
والدین سے ناراض ہوکر بنکاک آنے والی سعودی لڑکی کو پناہ گزین کا درجہ مل گیا
سابق اسرائیلی وزیر کو ایران کیلئے جاسوسی پر 11 سال قید کا سامنا
ایران میں بوئنگ طیارہ گرکر تباہ، 15 افراد ہلاک