بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے جہاں انہوں نے چینی صدر سے ملاقات کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن چینی صدر کی دعوت پر چین کے 4 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، شمالی کوریا کے رہنما اپنی اہلیہ اور اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ 10 جنوری تک
چین میں قیام کریں گے۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے دورہ چین کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دوسری ملاقات کے لیے مذاکرات کرنا ہے، اس کے علاوہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن عالمی پابندیوں میں نرمی کے لیے بھی بیجنگ کی مدد چاہتے ہیں۔شمالی کوریا کے رہنما نے چین کے غیر اعلانیہ دورے کے لیے اسی ٹرین پر چین پہنچے جس میں ان کے والد 2011 میں چین اور روس کا دورہ کیا تھا۔ اس ٹرین پر بھی ایک پیلے رنگ کی پٹی ہے اور یہ کم جونگ اُن کے زیر استعمال رہتی ہے۔جنوبی کوریا کے ایک رپورٹر نے ایک ٹرین کی سرحد عبور کرنے کی خبر دی تھی۔ اس ٹرین کے اطراف سخت سیکیورٹی تھی جب کہ ٹرین کی روانگی سے قبل اسٹیشن کے نزدیکی ہوٹل پر بھی سخت پہرہ تھا اور کسی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا گزشتہ ایک سال کے دوران چین کا یہ چوتھا دورہ ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار گزشتہ برس جون میں کم جونگ اُن سے ملے تھے
احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
وزیراعظم کا پی آئی سی واقعہ کا نوٹس، چیف سیکریٹری اور آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی گئی
حکو مت نے ایسی چال چلنے کا فیصلہ کر لیا کہ اب تو نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس آنا پڑیگا
کروڑوں ،اربوں کو بھول جائیں، قومی خزانے میں کتنی بڑی رقم جمع ہونیوالی ہے، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنادی گئی
عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی
نئے آرمی چیف کااعلان اب توکرناہی پڑے گا،حکومت کے ساتھ ہاتھ ہوگیا
شمالی کوریا کے سربراہ کی چینی صدرسے ملاقات
چین میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 افراد ہلاک
چین میں مستقل نہ کرنے پر مشتعل ملازم کا اسکول پر حملہ، 20 بچے زخمی
انڈونیشیا میں 6.6 شدت کا زلزلہ
چین کا امریکی جواب میں تمام ’بموں کی ماں‘ کا کامیاب تجربہ
چینی صدر کا فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کاحکم
انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد ہلاک
جوہری تنصیبات کے خاتمے میں تیزی امریکی رویے سے مشروط ہے، شمالی کوریا
متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 4 افراد ہلاک
ایران میں بس حادثے میں 10 طلبا کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے
سعودی عرب میں طلاق رجسٹرڈ کرانا اور خواتین کو آگاہ کرنا لازمی قرار
والدین سے چھپ کر آسٹریلیا جانے والی سعودی لڑکی بنکاک میں پھنس گئی
والدین سے ناراض ہوکر بنکاک آنے والی سعودی لڑکی کو پناہ گزین کا درجہ مل گیا
سابق اسرائیلی وزیر کو ایران کیلئے جاسوسی پر 11 سال قید کا سامنا
ایران میں بوئنگ طیارہ گرکر تباہ، 15 افراد ہلاک
سعودی عالم دین شیخ احمد العماری کا دوران حراست انتقال