10:03 am
شامی فورسز نے داعش کی خود ساختہ خلافت کا خاتمہ کر دیا

شامی فورسز نے داعش کی خود ساختہ خلافت کا خاتمہ کر دیا

10:03 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)شامی فورسز نے شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ کر دیا، داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے بغوز کو آزاد کرا لیا۔شامی فورسز کو داعش پر ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔شامی فورسز نے داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے بغوز کو آزاد کرا لیا، ساڑھے چار سال قبل داعش نے شام اور عراق میں خود ساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا۔شامی ڈیموکریٹک
فورسز نے اعلان کیا ہے کہ شام میں داعش کے زیر قبضہ آخری علاقہ بغوز آزاد ہے اورداعش کے خلاف شامی فورسز نے فتح حاصل کرلی ہے۔شامی ڈیموکریٹک فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام میں داعش کی خلافت ختم ہوگئی ہے جبکہ داعش کے مکمل خاتمے کے لیے فورسز جنگ جاری رکھیں گی۔امریکا، برطانیہ اور فرانس کی حمایت سے کرد اور عرب فورسز کے گروپ نے فروری میں بغوز میں کارروائی شروع کی تھی۔

تازہ ترین خبریں