08:02 am
سانحہ کرائسٹ چرچ، کیوی وزیراعظم کا تحقیقات کیلئےرائل کمیشن بنانےکا اعلان

سانحہ کرائسٹ چرچ، کیوی وزیراعظم کا تحقیقات کیلئےرائل کمیشن بنانےکا اعلان

08:02 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ واقعے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔نیوزی لینڈ میں کابینہ اجلاس ہوا جس کے بعد وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے پریس کانفرنس کے دوران سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات کے
لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ رائل کمیشن سنگین ترین واقعات پر بنایا جاتا ہے، کرائسٹ چرچ واقعہ ان میں سے ایک ہے۔انھوں نے کہا کہ آج کابینہ کے اجلاس میں اتفاق ہوا ہے کہ کرائسٹ چرچ مساجد میں حملے کے واقعے کی تحقیقات رائل کمیشن کے ذریعے ہو گی، وزیراعظم نے مزید کہا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ حملہ کیسے ہوا؟ حملے پر سوشل میڈیا اور ایجنسیوں کا کردار کیا تھا، رائل کمیشن گورنر جنرل کی جانب سے منتخب کیا جائے گا جو پارلیمنٹ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ انہوں نے آئندہ ہفتے چین کےدورے کا بھی اعلان کیا۔

تازہ ترین خبریں