08:04 am
عمان نے امریکی فوج کو اپنی بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازت دیدی

عمان نے امریکی فوج کو اپنی بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازت دیدی

08:04 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سلطنت عمان نے امریکی فوج کو اپنے ملک کی بندرگاہیں اور ایئرپورٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔عمانی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور عمان کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت امریکی
فوج کے بحری جہاز اور جنگی طیارے عمان کی بندرگاہ اور ایئرپورٹس خصوصاً Duqm بندرگاہ استعمال کرسکیں گے۔معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین خبریں