09:11 am
ہم خیال گروپ جاپان کے تحت یوم پاکستان کی تقریب

ہم خیال گروپ جاپان کے تحت یوم پاکستان کی تقریب

09:11 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دنیا بھر کی طرح جاپان میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے شاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔یوم پاکستان کے سلسلے میں سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد سب سے اہم تقریب ہم خیال گروپ جاپان کی جانب سے سائی تامہ میں منعقد کی گئی
۔تقریب میں جاپان کی معروف شخصیات اور سفارتخانہ پاکستان کے پریس قونصلر اشفاق خلیل نے شرکت کی، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ممتاز عالم نے کیا ، پھر نعت رسول مقبولؐ نوید امین نے پیش کی۔پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں تقریب کے شرکاءکھڑے ہو گئے جنہوں نے ترانے کےاختتام پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

تازہ ترین خبریں