04:45 pm
بھارتی فوج نے پاکستانی طیارہ سمجھ کر اپنا ہیلی کاپٹر مارگرایا تھا

بھارتی فوج نے پاکستانی طیارہ سمجھ کر اپنا ہیلی کاپٹر مارگرایا تھا

04:45 pm

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) بھارت نے 27 فروری کو پاک فضائیہ سے جھڑپ کے دوران گھبراہٹ میں اسرائیلی ساختہ میزائل داغ کراپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مارگرایا تھاپاکستان سے جنگ کے خوف کے باعث بھارتی فوج گھبراہٹ میں دوست اور دشمن کی پہچان ہی کھو بیٹھی اورپاک فضائیہ سے جھڑپ کے دوران غلطی سے میزائل داغ کر اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مارگرایا تھا۔27 فروری کو پاکستان سے جھڑپ والے دن سری نگر کے قریب انڈین ایئرفورس کا ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر گرا تھا جس میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ پہلے تو بھارتی ایئر فورس نے اس ہیلی کاپٹر کو تکنیکی حادثہ قرار دیا تھا۔تاہم اب بھارتی حکام کی تحقیقاتی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کے گرنے سے تھوڑی دیر قبل بھارتی فضائی دفاعی نظام سے میزائل داغا گیا تھا اوروہی میزائل ممکنہ طور پر ہیلی
کاپٹر کی تباہی کی وجہ بنا۔میزائل فائرکرنے سے قبل شناخت کے نظام (آئی ایف ایف) سے معلوم کیا جاتا ہے کہ یہ دشمن کا جہاز ہے یا اپنا کوئی طیارہ ہے۔ اب بھارتی تحقیقاتی ادارے یہ معلوم کرنے میں مصروف ہیں کہ میزائل داغنے سے قبل آئی ایف ایف نظام فعال تھا یا نہیں اور کس جگہ غلطی سرزد ہوئی۔بھارتی میڈیا اکنامک ٹائمزنے انڈین ائرفورس کے باوثوق ذرائع سے بتایا کہ اگراس واقعے میں ثابت ہوگیا کہ اپنے ہی میزائل سے ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تو ذمہ دار افسران کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کی جائے گی۔27 فروری کو پاک فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ائر فورس کے 2 طیارے مار گرائے تھے جس کے علاوہ ایک بھارتی ہیلی کاپٹر بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میںگرکر تباہ ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے پر بھارتی ایئر فورس اپنے ہی عوام کو دھوکا دینے میں مصروف رہی اور اسے حادثہ قرار دیتی رہی تھی، تاہم اب اس رپورٹ کے نتیجے میں بھارتی حکومت کے ایک اور جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات میں یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ فرینڈلی فائر سے اپنے اثاثوں کو بچانے کے متعدد حفاظتی اقدامات کیسے ناکام ہوگئے اور انہیں کیسے بہتر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے کسی واقعے سے بچا جاسکے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ جس میزائل کے ذریعے ہیلی کاپٹر تباہ ہوا وہ اسرائیلی ساختہ تھا، 27 فروری کی صبح ایل او سی پر پاک فضائیہ کے طیاروں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملتے ہی جموں و کشمیر میں فضائی دفاعی نظام الرٹ ہوگیا اور اس کے ساتھ ہی میزائل کو بھی ایکٹویٹ کردیا گیا تھا۔بھارتی فضائیہ کو پاکستانی مسلح ڈرونز کا بھی ڈر تھا کہ وہ بھارتی اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں، اب بھارت کی بدقسمتی کہ ایسے موقع پر اس کا ایک ہیلی کاپٹر بھی فضا میں موجود تھا اور ممکنہ طور پر بھارتی افواج کے نااہل اہلکاروں نے کم رفتار سے سفر کرتے اپنے ہیلی کاپٹر کو پاکستانی ڈرون سمجھ کر نشانہ بنایا۔بھارتی ایئرفورس کا اعلیٰ افسر واقعے کی کورٹ آف انکوائری کررہا ہے اور بتایا گیا کہ پاک فوج سے صرف 10 منٹ کی جھڑپ کے دوران ہی یہ واقعہ پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز شدید دباؤ اور ہیجانی کیفیت میں تھا اور اسی دوران ان سے یہ سنگین غلطی سرزد ہوئی۔اسی روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں بتایا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دراندازی کرنے والے دو بھارتی طیارے مارگرائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک اور طیارہ گرنے کی بھی اطلاع ہے تاہم اسے پاک فضائیہ نے نہیں گرایا۔ بھارتی حکومت نے بھی اسی روز ہیلی کاپٹر کی تباہی کی تصدیق کردی تھی تاہم اسے محض ایک حادثہ قرار دیا گیا تھاواقعے کے عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ فضا میں ایک زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد دھویں کی لکیر چھوڑتا ہوا زمین پر آگرا جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس واقعے میں یقینا کوئی تباہ کن بیرونی عنصر کارفرماہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

 لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد