11:42 am
عالمی سمندروں کے درجہ حرارت بڑھنے کے نئے ریکارڈ قائم، اقوامِ متحدہ

عالمی سمندروں کے درجہ حرارت بڑھنے کے نئے ریکارڈ قائم، اقوامِ متحدہ

11:42 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) اقوامِ متحدہ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ عالمی سمندروں کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جس سے عالمی تپش اور سمندروں میں رہنے والی حیات کو درپیش خطرات کے متعلق ماہرین کی تشویش بڑھی ہے۔اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ، ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیوایم او) نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں سمندری سطح کے درجہ حرارت میں اضافے سے ہٹ کر بھی دیگر کئی عوامل پر تفصیلی بحث کی ہے۔ ڈبلیو ایم او کے مطابق 2018 میں سمندروں کی سطح سے 700 میٹر گہرائی تک درجہ حرارت میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں 1955 تک کا
جائزہ لیا گیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گیوٹریس نے اس رپورٹ کو ’ تمام حکومتوں، شہروں اور کاروباری حلقوں کے لیے بیداری کی صدا قرار دیتے ہوئے کچھ کرنے پر زور دیا ہے۔ آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) کا عمل ہمارے اقدامات سے بھی کئی گنا تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے اس سال 23 ستمبر کو ہونے والی عالمی آب و ہوا کانفرنس کو عالمی لیڈروں کے لیے حتمی اور فیصلہ کن موقع قرار دیا ہے تاکہ اس چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں تقریروں کی بجائے ٹھوس اقدامات اور حکمتِ عملی کے ساتھ شریک ہوں۔ ان میں سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ اگلے عشرے تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 45 فیصد اور 2050 تک مکمل کمی لائی جاسکے۔دنیا بھر میں رکازی (فاسل) ایندھن سے خارج ہونے والی حرارت اور گیسوں کی 93 فیصد مقدار سمندروں میں جذب ہورہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پانیوں کی گرمی کو گلوبل وارمنگ کی ایک مؤثر نشانی کے طور پر لیا جاتا ہے۔ تاہم تمام سمندروں کے درجہ حرارت میں اضافے کی شرح یکساں نہیں ہے۔ جنوبی نصف کرے کے سمندر زیادہ تیزی سے گرم ہورہے ہیں اور وہاں گرمی انتہائی گہرائی تک پہنچ رہی ہے۔بعض ماڈل بتاتے ہیں کہ عالمی سمندروں میں 2000 میٹر تک کی گہرائی میں بڑھنے والا درجہ حرارت صدی کے اختتام تک اوسط0.8 فیصد تک بڑے گا۔ یہ اضافہ سمندری حیات اور مرجانی چٹانوں پر کسی قیامت سے کم نہ ہوگا۔ دوسری جانب سمندروں کی سطح میں بھی اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

 عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے