06:57 am
عام آدمی پارٹی کی پہلی خواجہ سرا امیدوار

عام آدمی پارٹی کی پہلی خواجہ سرا امیدوار

06:57 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت کی عام آدمی پارٹی نے اس الیکشن میں بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش (یوپی) میں اپنی جماعت کی جانب سے پہلے خواجہ سرا امیدوار کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کے آئندہ لوک سبھا الیکشن جوکہ اپریل کی 11تاریخ سے شروع ہوکر 19 مئی 2019کو اختتام پذیرہونگے۔دہلی کی خواجہ سرا برادری کی رکن بھوانی ناتھ ولمیکی لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے پریا گراج
( ماضی کے الہٰ آباد شہر) سے امیدوار ہونگی۔جمعہ کو عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سنجے سنگھ نے ولمیکی کو پارٹی ٹکٹ دینے کے حوالے سے اعلان کیا۔ اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ولمیکی کامیاب ہوکر پارلیمنٹ میں خواجہ سرا کمیونٹی کی پہلی رکن ہونگی۔ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انکا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے خواجہ سرا برادری کے خلاف تین برس قبل ایک توہین آمیز بل متعارف کراکر انھیں رسوا کرنے کی کوشش کی۔دریں اثنا چھیالیس سالہ ولمیکی کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ایک سماجی کارکن ہیں، اور وہ کافی عرصے سے یوپی میں سماجی کام کررہی ہیں۔جبکہ وہ دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی جیوری کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ دہلی کے چانکیہ پوری کے علاقے کے ایک معزز خاندان میں پیدا ہونے والی ولمیکی کو اپنی جسمانی تبدیلی کا احساس اسوقت ہوا جب وہ تیرہ برس کی تھیں، جس کے ایک برس بعد انھوں نے اپنا گھر چھوڑ کراپنی زندگی کو ایک نئے سرے سے شروع کیا۔

تازہ ترین خبریں