12:43 pm
بھارتی انتخابات مسترد، مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

بھارتی انتخابات مسترد، مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

12:43 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ جاری ہے تاہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات مسترد کرتے ہوئے آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات کے ڈرامے کو کشمیریوں نے مسترد کر دیا ہے، مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی اپیل پر وادی میں آج ہڑتال کی جا رہی ہے، کاروباری مراکز اور دکانیں بند جبکہ سڑکیں سنسان ہیں۔قابض انتظامیہ نے متعدد علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔ہڑتال یاسین ملک کی تہاڑ جیل منتقلی، میر واعظ عمر فاروق سے
این آئی اے کی پوچھ گچھ، ڈھونگ انتخابات اور سری نگر شاہراہ کی بندش کے خلاف کی جا رہی ہے۔ادھر بھارت میں انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 20 ریاستوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، پولنگ 7 مراحل میں مکمل ہو گی۔بھارت کی 29 ریاستیں اور 7 یونین علاقے ہیں، ملک بھر میں ووٹروں کی کل تعداد 90 کروڑ ہے جن کے لیے 10 لاکھ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کی 543 نشستیں ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 272 نشستیں درکار ہوں گی۔پولنگ کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو شروع ہو گی۔پولنگ کے پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں میں 91 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی، کئی ریاستوں میں پولنگ کا عمل ایک سے زیادہ مراحل میں مکمل ہو گا۔8 ریاستیں ایسی ہیں جہاں آج ایک ہی مرحلے میں پولنگ مکمل کی جائے گی، جن میں اُتر آکھنڈ، سکّم، ارونا چل پردیش، ناگا لینڈ، میزو رام، میگھالیا، تلنگانا اور آندھرا پرادیش شامل ہیں ۔بھارتی پارلیمان کے ایوانِ زیریں یعنی لوک سبھا کی 543 نشستیں ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 272 نشستیں درکار ہوں گی، پولنگ کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو شروع ہو گی۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے  لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

 شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب