08:55 pm
ناراض بیوی کاشوہرجنت میں داخل نہیں ہوگا،عالم دین کے فتوے نےہلچل مچادی

ناراض بیوی کاشوہرجنت میں داخل نہیں ہوگا،عالم دین کے فتوے نےہلچل مچادی

08:55 pm

قاہرہ (ویب ڈیسک) جامعہ الازھر کے عالم دین الشیخ محمد ابو بکر نے فتویٰ دیا کہ ناراض بیوی کا شوہرجنت میں داخل نہیں ہوگا، جس پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا اور جامعہ الازھر کے الشریعہ کالج کے ڈین ڈاکٹر سیف رجب نے فتوے کو مسترد کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق جامعہ الازھر کے عالم دین الشیخ محمد ابو بکر نے ایک ٹیلی ویژن کو دیے گئے
انٹریو میں کہا کہ جب تک بیوی ناراض رہے گی اس کا شوہرجنت میں داخل نہیں ہوگا، جنت میں جانے کے لیے شوہرکوبیوی کی خوشنودی حاصل کرنا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا مرد اس وقت تک جنت میں نہیں جائے گا جب تک اس کے اخلاق سے اس کی بیوی خوش نہ ہو، اگر بیوی ناراض ہوگی تو فرشتے اس کے شوہر پر لعنت کریں گے۔اس لیے مردوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی بیگمات جنت میں داخلے کا دروازہ ہیں۔الشیخ ابو بکر کے اس متنازع بیان کے سامنے آنے کے فوری بعد اس پر سوشل میڈیا پر سخت رد عمل سامنے آنا شروع ہوگیا، ناقدین نے کہا جامعہ الازھر کے عالم دین نے سستی شہرت کے حصول کے لیے متنازع فتویٰ صادر کیا ہے، حالانکہ اس حوالے سے قرآن کریم اور احادیث رسول میں ایسی کوئی نص قطعی موجود نہیں ہے۔درایں اثناء جامعہ الازھر کے الشریعہ کالج کے ڈین ڈاکٹر سیف رجب نے جامعہ الازھر کے عالم دین کے فتوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا زوجین کے درمیان تعلق اسلامی شریعت کا حصہ ہے اور اس حوالےسے قطعی نصوص موجود ہیں مگر دونوں کے اپنے اپنے حقوق وفرائض ہیں۔ڈاکٹر سیف رجب کا کہنا تھا حسن خلق کسی ایک کی ذمہ داری نہیں بلکہ دونوں کی ہے، دونوں کو ایک دوسرے کی خیانت سے منع کیا گیا اور بیوی کو شوہر کی اطاعت کا حکم دیا گیا۔انھوں نے کہا قرآن اور احادیث میں میاںبیوی کی ایک دوسرے کے ساتھ بدسلوکی پر روز محشر حساب کتاب کی بات کی گئی ہے مگر یہ بات کہیں بھی موجود نہیں کہ شوہر کی بدسلوکی سے اس پر جھنم واجب ہوگی اور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا