12:29 pm
انٹرنیٹ کے نئے ضوابط کی ضرورت

انٹرنیٹ کے نئے ضوابط کی ضرورت

12:29 pm

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اقوامِ عالم سے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کے لیے نئے ضوابط تشکیل دیں۔ انہوں نے نئے ضوابط کا مطالبہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے اپنے خصوصی کالم میں کیا۔زکربرگ نے واضح کیا کہ نئے ضوابط چار مختلف سمتوں میں ترتیب دئیے جائیں۔ انہوں نے ان سمتوں کا تعین کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ نئے ضوابط انتخابی عمل میں مداخلت، ڈیٹا کے تحفظ، ڈیٹا پرائیویسی اور نفرت آمیز مواد کے انسداد جیسے چیلنجز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مرتب کیے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نئی عالمی صورت حال
حکومتوں اور انٹرنیٹ کے نگران اداروں کے فعال کردار کا تقاضا کرتی ہے۔زکربرگ کے مطابق معاشرے اور کمیونٹی کے تحفظ کے لیے ضروری ہو گیا ہے کہ ضوابط کی تشکیل کا عمل از سر نو بنیادوں پر شروع کیا جائے۔ اس تناظر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ سماجی ویب سائٹس اس مناسبت سے کوئی کردار ادا کرنے سے بظاہر قاصر ہیں۔ مارک زکربرگ نے اپنے کالم میں تحریر کیا کہ ٹیکنالوجی آج کے دور میں عام انسانی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ایسے میں فیس بک جیسی سماجی ویب سائٹس کی کمپنیوں پر ذمہ داری بہت بڑھ گئی ہے اور ان کمپنیوں کو روز مرہ کے ابھرتے مسائل کی وجہ سے شدید دبائو کا سامنا ہے۔زکربرگ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سماجی ویب سائٹس کی کمپنیوں کو مختلف معاملات کے تناظر میں فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں۔ یہ فیصلے ایسے مواد کے حوالے سے ہوتے ہیں جو نفرت پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سیاسی اشتہار بازی کو ہٹانے کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ ان کمپنیوں کو انتہائی زور آور سائبر حملوں سے بچائو کی فکر بھی لاحق رہتی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے کی لائیو سٹریمنگ کے تناظر میں فیس بک کو شدید بین الاقوامی دبائو کا سامنا ہے۔ ان دہشت گردانہ حملوں میں ملوث مبینہ آسٹریلوی شہری نے النور مسجد کے حملے کو فیس بک کی ویب سائٹ پر لائیو نشر کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی پولیس کی درخواست پر فیس بک نے ان حملوں سے منسلک تمام مواد فوری طور پر ہٹا دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

مون سون کے اس طرح کے سپیل آتے رہتے ہیں ،اسلام آباد میں کلائوڈ برسٹ نہیں ہوابلکہ ۔

مون سون کے اس طرح کے سپیل آتے رہتے ہیں ،اسلام آباد میں کلائوڈ برسٹ نہیں ہوابلکہ ۔

حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹیاں مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ

حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹیاں مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ

نور مقدم قتل کیس ۔۔۔!!! ملزم نے بالآخرسب کچھ اُگل دیا ، خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

نور مقدم قتل کیس ۔۔۔!!! ملزم نے بالآخرسب کچھ اُگل دیا ، خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

نیب نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات بند کردیں،مفتاح اسماعیل کیخلاف انکوائری کی منظوری

نیب نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات بند کردیں،مفتاح اسماعیل کیخلاف انکوائری کی منظوری

وزیراعظم کا ایک بار پھر عوام کی کالز سننے کا فیصلہ،تاریخ بارے پتا چل گیا

وزیراعظم کا ایک بار پھر عوام کی کالز سننے کا فیصلہ،تاریخ بارے پتا چل گیا

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

نذیر چوہان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

45سال قبل مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ گھر لوٹ آیا

45سال قبل مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ گھر لوٹ آیا

کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

’’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘

مون سون بارشیں :وزیراعظم نے شہریوں اورمتعلقہ اداروں کو  خبردار کردیا

مون سون بارشیں :وزیراعظم نے شہریوں اورمتعلقہ اداروں کو خبردار کردیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا

 وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی تعینات کردیا