08:49 am
مسافر طیارہ گرکر تباہ ، 130مسافر سوار تھے

مسافر طیارہ گرکر تباہ ، 130مسافر سوار تھے

08:49 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسافر طیارہ گرکر تباہ ، 130مسافر سوار تھے ، پورے ملک کی فضا سوگوار ..امریکا میں مسافر طیارہ دریا میں گر گیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں مسافر طیارہ دریا میں گر گیا، طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران دریا میں گرا۔طیارہ سینٹ جونز دریا میں گرا جب کہ طیارے میں 130 سے زائد مسافر سوار تھے۔طیارے کو حادثہ پیش آنے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
مسافروں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے جب کہ تاحال کسی ہلاکت کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔تاہم امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔اور مسافروں کو ریکسیو کرنے کا عمل جاری ہے۔جب کہ جیکسن ویل کے مئیر نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں۔امدادی ٹیمیں پانی پر موجود فیول کو کنٹرول کرنے میں لگی ہوئی ہیں

تازہ ترین خبریں