02:44 pm
21اپریل کوحملہ کرنیوالوںنے بھارت میں ٹریننگ حاصل کی ،لیفٹیننٹ جنرل مہیش جنرل سینانائک

21اپریل کوحملہ کرنیوالوںنے بھارت میں ٹریننگ حاصل کی ،لیفٹیننٹ جنرل مہیش جنرل سینانائک

02:44 pm

کولمبو (صباح نیوز)سری لنکا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل مہیش جنرل سینانائک نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹر سنڈے کے موقع پر خود کش حملوں میں ملوث افراد نے بھارتی ریاست کیرالہ اور بنگلور کا سفر کیا تھا، پہلی بار سری لنکا کے کسی اعلی عہدیدار نے دہشت گردوں کے بھارت سے تربیت لینے کی بات کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سری لنکن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینانائک کا کہنا تھا کہ خودکش حملوں میں ملوث افراد نے کشمیر، بنگلور اور کیرالہ کی ریاستوں کا سفر کیا، ہمارے پاس اب تک یہی معلومات موجود ہیں۔واضح رہے
کہ گذشہ ماہ 21 اپریل کو سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں میں 253فراد ہلاک اور پانچ پاکستانی خواتین سمیت 500سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔کوچھی کاڈے، کٹواپٹیا اور بٹیکالوا میں تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ دارالحکومت کولمبو میں تین ہوٹلوں دی شینگریلا، سینامن گرائونڈ اور کنگز بری میں دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے وقت مسیحی برادری کے لوگ ایسٹر کی تقریبات منا رہے تھے۔اس سے قبل انٹیلی جنس ذرائع نے کہا تھا کہ دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زہران ہاشمی نے دہشتگرد حملوں کی تربیت بھارت میں حاصل کی تھی تاہم یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکن فوج کے سربراہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین خبریں