06:49 am
 ابتدائی طور پر درجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول

ابتدائی طور پر درجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول

06:49 am

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک اور طیارہ حادثہ ۔۔ ابتدائی طور پر درجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ۔۔۔ روس کے دارالحکومت ماسکو کے شیرمیٹیوووا ہوائی اڈے پر مسافر بردار طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ہو گئی جبکہ 11 مسافر زخمی ہوئے ہیں ۔روس کے میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں دو بچے اور فلائٹ اٹنڈینٹ بھی شامل ہیں
۔اطلاعات کے مطابق طیارے میں 78 مسافر سوار تھے جن میں سے 37 کو بچا لیا گیا۔ انٹرفیکس نیوز ایجنسی اور تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق جہاز کے عملے نے ماسکو کے شیرمیٹیوو ہوائی اڈے سے شمال مغربی شہر مُرمنسک کے لئے روانگی کے تھوڑی ہی دیر بعد سخت خطرے کے سگنلز جاری کیے۔تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق مسافر طیارہ ’ایرو فلوٹ سکوئی سپر جیٹ‘ ہنگامی لینڈنگ کی پہلی کوشش میں ناکام رہا۔روس کے قومی کیریئر ایرروفلوٹ نے کہا ہے کہ ہوائی جہاز کو ’تکنیکی وجوہات‘ کی بنا پر واپس آنے پر مجبور کیا گیا لیکن اس کی وضاحت نہیں دی گئی۔

تازہ ترین خبریں