07:31 am
بنگلا دیش میں سمندری طوفان، تباہی مچانے کا سلسلہ جاری

بنگلا دیش میں سمندری طوفان، تباہی مچانے کا سلسلہ جاری

07:31 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سمندری طوفان فانی سے بنگلا دیش میں تباہی مچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ہزار سے زائد گھر تباہ، پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ماہرین کے مطابق طوفان کی شدت کم ہو چکی ہے جس میں کچھ دنوں میں مزید کمی آ جائے گی۔سمندری
طوفان فانی کی بھارت کے بعد بنگلا دیش میں تباہ کاریا ں جاری ہیں۔ آج بھی مختلف واقعات میں مزید 5 افراد جاں بحق جبکہ 63 زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد 17 تک جا پہنچی ہے۔طوفانی ہواؤں کی وجہ سے بنگلا دیش میں ہزار سے زائد گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق طوفان کی رفتار 200 کلومیٹرسے کم ہو کر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک آ چکی ہے۔آنے والے دنوں میں شدت میں مزید کمی آ جائے گی۔ سمندری طوفان اس سے قبل بھارت میں تباہی مچا چکا ہے جس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبریں