06:12 am
شادی کی پیشکش کبھی نہ بھلائے جانے والا رومانوی لمحہ تھا

شادی کی پیشکش کبھی نہ بھلائے جانے والا رومانوی لمحہ تھا

06:12 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے اپنے دیرینہ دوست اور اپنی بیٹی کے باپ سے منگنی کرلی اور اب دونوں نے شادی کا فیصلہ بھی سنا دیا، شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب گیفورڈ نے شادی کی پیشکش کی تو یہ لمحہ کبھی نہ بھلائے جانے والا رومانوی لمحہ تھا۔تفصیل کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے اپنی شادی کی خبروں کے منظر عام آنے کے
بعد پہلی بار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب کلارک گیفورڈ نے ایسٹر تعطیلات کے دوران شادی کی پیشکش کی تو میرے لیے یہ غیر متوقع تھا۔جیسنڈرا آرڈن نے مزید بتایا کہ تعطیلات کے دوران مخصوص لوگوں کی موجودگی میں اور پُر فضاء مقام پر شادی کی پیشکش اور منگنی کی انگوٹھی پہنانا ایک یادگار رومانٹک لمحہ تھا اور بالکل غیر متوقع لیکن بہت خوشگوار تھا۔ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی پہنے وزیراعظم پریس کانفرنس کے دوران بہت خوش نظر آرہی تھی تاہم انہوں نے شادی کی تاریخ کے حوالے سے کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن اپنے دوست کلارک گیفرڈ کے ساتھ کافی عرصے سے رہ رہی ہیں اور اس دوران انہوں نے ایک بیٹی کو بھی جنم دیا ہے تاہم اب جوڑے نے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں