10:44 am
روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم سے دنیا کو باخبر کرنے والے 2 صحافی رہا

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم سے دنیا کو باخبر کرنے والے 2 صحافی رہا

10:44 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک) میانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم سے دنیا کو باخبر کرنے والے خبر رساں ادارے رائٹر کے 2 صحافیوں کو جیل سے رہا کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم سے
دنیا کو باخبر کرنے رائٹرز کے 2 صحافیوں کو رہا کردیا ہے، دونوں صحافیوں کو 17 اپریل کو صدارتی عام معافی کے اعلان کے بعد دوسرے بہت سے قیدیوں کے ہمراہ رہا کرنے کا اعلان کیا گیا۔ دونوں صحافیوں نے جیل سے رہائی کے بعد بھی صحافتی ذمہ داریاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ رائٹرز کے دونوں صحافیوں کومیانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے جرم میں گزشتہ سال ستمبر میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

تازہ ترین خبریں