08:07 am
ٹرمپ، ٹروڈو ، دیگر عالمی رہنماؤں کی عید پر مبارکباد

ٹرمپ، ٹروڈو ، دیگر عالمی رہنماؤں کی عید پر مبارکباد

08:07 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)عید الفطر کے موقع پر امریکی صدر اور کینیڈین وزیر اعظم سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے مسلمانوں کو مبارکباد کے خصوصی پیغامات پیش کیئے گئے۔سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں میں آج عید الفطر جوش وخروش سے منائی جا رہی ہے ،اس موقع پر عالمی رہنماؤں نے مسلمانوں کو خصوصی پیغامات کے ذریعے مبارکباد پیش کی۔امریکی صدر ٹرمپ اور انکی اہلیہ کی جانب سے عیدالفطر پر مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عید الفطر کا دن زندگیوں میں خوشیاں ، امن لے کر آئے گا۔کینیڈین وزیر اعظم نے بھی مسلمانوں کو ایک
ویڈیو پیغام میں عید کی مبارکباد دی، جسٹن ٹروڈونے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت مسلمِ اْمہ کو مسرت بھری عید کی مبارکباد پیش کی اور اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز اسلام علیکم سے کیا ۔انہوں نے اس تہوار کو فیملی اور دوستوں کے ساتھ پر جوش انداز میں گزارنے پر مباکباد دی اور اس دن کو یکجہتی اور محبتیں بانٹنے کا دن قرار دیا۔ٹروڈو نے کینیڈین مسلمانوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس موقعے پر تمام کمیونیٹیزاور اپنی اہلِخانہ کی جانب سے تمام دنیا کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المختوم نے سوشل میڈیا پر پیغام میں مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔افغان صدر نے عید کی مبارکباد کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔

تازہ ترین خبریں