10:19 am
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی سے مستعفی

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی سے مستعفی

10:19 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہو گئی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق تھریسامے نے ایک خط کے ذریعے اپنی جماعت کو فیصلے سے آگاہ کیا۔ وہ تین برس (تقریباً 1059 دن) تک پارٹی کی سربراہ رہی
تھیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق جب تک تھریسامے کے جانشین کا انتخاب نہیں ہوتا وہ وزارت عظمی کے منصب پر فائز رہیں گی۔ جولائی کے آخر میں ہی علم ہو سکے گا کہ برطانوی حکومت کا اگلا سربراہ کون ہو گا۔تھریسامے کے جانشین کے طور پر سابق وزیر خارجہ بورس جانسن ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں

تازہ ترین خبریں