02:28 pm
عرب ملک کے وزیراعظم کی والدہ انتقال کرگئیں

عرب ملک کے وزیراعظم کی والدہ انتقال کرگئیں

02:28 pm

متحدہ عرب امارات (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے کویت کے امیر شیخ صبا الاحمد الجبر الصبا کو کویت کے وزیراعظم شیخ جبر المبارک الحمد الصبا کی والدہ ماجدہ ودہا علی عبد الرحمان المنیر کے انتقال پر تعزیتی پیغام بھجوادیا۔
شیخ خلیفہ نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدراور وزیراعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المختوم اور ابوظہبی کے ولی عہد و متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے بھی آمر کویت کو تعزیتی پیغام بھجوایا۔

تازہ ترین خبریں