04:35 pm
وہ وقت جب چینی فضائیہ نے امریکی جہاز کولینڈنگ پرمجبورکردیا

وہ وقت جب چینی فضائیہ نے امریکی جہاز کولینڈنگ پرمجبورکردیا

04:35 pm

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اپریل 2001ء کو اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ پیش آیا تھا جب دنیا کی دو بڑی طاقتوں امریکہ اور چین کے جنگی طیارے ایک دوسرے کے مدمقابل آ گئے۔ ہوا یوں کہ یکم اپریل کو امریکہ کا ایک جے 8جنگی طیارہ چینی صوبے ہینان میں پیراسل جزیرے سے محض160کلومیٹر دور پرواز کرتے ہوئے پایا گیا۔اس جزیرے پر چین کی اہم فوجی تنصیبات ہیں اور ایک عالمی معاہدے کے مطابق کسی بھی دوسرے ملک کا
جنگی طیارہ ان تنصیبات کے اس قدر قریب نہیں آ سکتا۔ امریکی طیارے کے جواب میں فوری طور پرچین کے 2ای پی 3جنگی جہاز فضاء میں بلند ہوئے اور امریکی جہاز کو جا لیا۔ امریکی جہاز کو گھیرنے کے دوران ایک چینی جہاز کی امریکی جہاز سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں چینی جہاز گر کر تباہ اور اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ دوسرے چینی جہاز نے امریکی جہازکو چینی صوبے ہینان میں ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور کر دیا۔ چینی فوج نے امریکہ کے خستہ حال طیارے اور اس کے عملے کے 24ارکان کو حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین خبریں