06:34 am
فضائی حدود :مودی کی پرواز کیلئے بھارت کی پاکستان سے باضابطہ درخواست

فضائی حدود :مودی کی پرواز کیلئے بھارت کی پاکستان سے باضابطہ درخواست

06:34 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت نے اپنے وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی اجازت مانگ لی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے باضابطہ درخواست پاکستانی حکومت کو بھیج دی گئی۔ درخواست اسلام آباد میں
بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے 13 جون کے لئے فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت طلب کی ہے۔ مودی 13 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لئے بشکیک روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ماضی میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کیلئے بھی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی

تازہ ترین خبریں