03:22 pm
یمن کے وزیر خارجہ خالد حسین الیمانی مستعفی

یمن کے وزیر خارجہ خالد حسین الیمانی مستعفی

03:22 pm

صنعاء(ویب ڈیسک )یمن کے وزیر خارجہ خالد حسین الیمانی نے صدر عبد ربہ منصور ہادی کو اپنا استعفا پیش کردیا ہے۔العربیہ ٹی وی چینل کے نمایندے نے ان کےا ستعفے کی تصدیق کی ہے لیکن انھوں نے اپنے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔
خالد الیمانی کئی سال تک اقوام متحدہ میں یمن کے مستقل مندوب رہے تھے اور انھیں صدرعبد ربہ منصور ہادی نے اپنی کابینہ میں وزیرخارجہ مقرر کیا تھا۔انھوں نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ یمن میں جاری بحران حتمی مراحل میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کے ہر دور میں بحرانوں کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں