06:43 am
قندھار: سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 6 شہری جاں بحق

قندھار: سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 6 شہری جاں بحق

06:43 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) افغانستان کے صوبے قندھار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 6 شہری جاں بحق ہو گئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی صوبے قندھار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 6 شہری مارے گئے ہیں۔ یہ افراد ایک گاڑی میں سوار اپنی منزل کی جانب روانہ تھے کہ اُن کی گاڑی بم پھٹنے سے تباہ ہو گئی۔ بم قندھار کے ضلع ڈنڈ میں پھٹا۔قندھار کی صوبائی کونسل کے رکن یوسف یونسی کے مطابق تمام ہلاک شدگان
ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین، دو بچے اور دو مرد شامل ہیں۔ ابھی تک کسی عسکری گروپ نے بم نصب کرنے کی ذمہ داری ابھی تک قبول نہیں کی ہے۔دوسری جانب شمال مشرقی صوبے تخار میں افغان فوج نے ضلع خوجہ غور کی چیک پوسٹ پر کیے گئے طالبان کے حملے کو پسپا کر دیا ہے۔ اس حملے میں حکومت کے حمایت یافتہ 3 رضا کار چل بسے ہیں جبکہ 15 کے قریب طالبان مارے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں