07:26 am
چین کے ریجن گوانگشی زوہانگ میں بارشوں نے تباہی مچا دی

چین کے ریجن گوانگشی زوہانگ میں بارشوں نے تباہی مچا دی

07:26 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چین کے ریجن گوانگشی زوہانگ میں بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 17 افراد ہلاک، 9 لاپتہ ہوگئے۔گوانگشی زوہانگ میں مسلسل جاری رہنے والی بارشوں کے باعث6 شہروں اور 38 کاؤنٹیز کو سیلابی صورتحال کا
سامنا ہے جس کے باعث تقریبا 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔سیلابی پانی میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں، ریسکیو حکام نے پانی میں پھنسے ایک ہزار سے زائد افراد کو بچایا۔بارشوں، سیلابا ورل اینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گھر، سڑکیں اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔

تازہ ترین خبریں