08:59 am
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار

جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار

08:59 am

کراچی (نیوز ڈیسک ) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے کراچی سے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والوں میں انور مجید کے قریبی عزیز خواجہ سلمان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر اومنی عبدالوحید بھی شامل ہیں۔
انور مجید کے بیٹے نمر مجید کی گرفتاری کیلئے بھی نیب کے چھاپے جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کو راہداری ریمانڈ کے بعد اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، ملزمان سے نیب کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم مشترکہ تحقیقات کرے گی۔

تازہ ترین خبریں