07:02 am
فلسطین نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی معاشی منصوبہ مسترد کر دیا

فلسطین نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی معاشی منصوبہ مسترد کر دیا

07:02 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) فلسطین نے مشرق وسطیٰ کے لیے پچاس ارب ڈالر کا امریکی معاشی منصوبہ مسترد کر دیا۔ فلسطین کے وزیرِ خزانہ نے کہا ہے انہیں آزادی چاہیے، اربوں ڈالر کی باتیں نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا امریکا کے ساتھ کام کا تلخ تجربہ ہے۔قاہرہ میں عرب لیگ
سٹیٹ کانفرس میں خطاب کرتے ہوئے فلسطین وزیرِ خزانہ شُکری بشارا نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی امن کے منصوبے کے اقتصادی حصے کو غیر حقیقی قرار دیا۔انہوں نے کہا سب سے پہلے زمین اور آزادی واپس کی جائے۔ فلسطینی اتھارٹی نے 25 جون سے ہونے والی بحرین کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ کانفرنس میں امریکی تجویز پر غور کیا جائے گا، جو ٹرمپ کے داماد جیراڈ کشنر پیش کریں گے۔ فلسطینی وزیر نے کہا کہ اوسلو اکارڈ کے بعد امریکہ کے ساتھ کام کا تلخ تجربہ ہوا ہے۔