05:15 pm
روس کو پانچ سال بعد یورپی کونسل میں دوبارہ ووٹ کا حق مل گیا

روس کو پانچ سال بعد یورپی کونسل میں دوبارہ ووٹ کا حق مل گیا

05:15 pm

ماسکو (آن لائن)یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی نے پانچ سالہ وقفے کے بعد روس کو دوبارہ ووٹ کا حق دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو سے اس کا یہ حق یوکرائن کے علاقے کریمیا کو روس میں ضم کر لینے کے بعد چھین لیا گیا تھا۔ اس بارے میں یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی نے گرما گرم بحث کے بعد ایک قرارداد منطور کر لی۔
قرارداد کی ایک سو اٹھارہ ارکان نے حمایت اور باسٹھ نے مخالفت کی جبکہ دس ارکان نے اپنی رائے محفوظ رکھی۔ اس سے قبل کریملن نے اس پارلیمانی اسمبلی سے نکل جانے کی دھمکی بھی دے دی تھی۔ یورپی کونسل کے رکن ممالک کی تعداد سینتالیس ہے اور یہ یورپ کی سب سے بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے۔ یہ کونسل رکن ممالک کے تقریبا? تراسی کروڑ یورپی شہریوں کے انسانی حقوق کے احترام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔