01:19 pm
مصرمیںتین چیک پوسٹوں پردہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے

مصرمیںتین چیک پوسٹوں پردہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے

01:19 pm

قاہرہ( آن لائن )مصری فوج نے شمالی سینائ� میں العریش شہر میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پردہشت گردوں کے تین حملے ناکام بنا دیے۔بدھ کے روز علی الصباح دہشت گردوںنے ایک ساتھ تین مقامات پر چیک پوسٹوں پرحملے کیے جنہیں مصری فوج نے پسپا کردیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق العریش کے وسط میں مسلح عسکریت پسندوںنے تین مقامات سدالوادی، المعہد اور پرانے پارکنگ اسٹینڈ پر چیک پوسٹوں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔
تاہم فوج نے عسکریت پسندوںکے حملے ناکام بنا دیے۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جسکے نتیجے میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوگئے جب کہ 7 کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے بعد بعض شدت پسند بھاگ گئے۔ ان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق العریش میں دہشت گردوں کے حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں