02:09 pm
روس نے ایس 500کاکامیاب تجربہ کرڈالا

روس نے ایس 500کاکامیاب تجربہ کرڈالا

02:09 pm

ماسکو( آن لائن ) روس نے جدید صلاحیتوں کے حامل زمین سے فضا مار کرنیوالے ایس ۔500 سیم میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے
کہ زمین سے فضا میں مار کرنیوالے ایس ۔500 سیم میزائل کا کامیاب تجربہ کیاگیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس 500 سیم میزائل کے حتمی مرحلے میںکامیابی کے بعد میزائل سسٹم کی سیریز پروڈکشن کیلئے تیار ہے بیان میں یہ طویل فاصلے تک مار کرنیوالا میزائل سسٹم جدید اینٹی میزائل صلاحیتوں سے لیس ہے۔ایس 500اگلی جنریشن کاحامل میزائل ڈیفنس سسٹم ہے اس سے نہ صرف امریکی f-35اورf-22جیسے جدیدطیاروں کوگرایاجاسکے گابلکہ یہ میزائل سسٹم امریکی میزائل دفاعی نظام سے زیادہ جدیدنظام ہے۔