03:28 pm
باپ بیٹی کی دنیاسے رخصت ہوتے ہوئے آخری تصویرنے دنیاکوجھنجھوڑ کررکھ دیا

باپ بیٹی کی دنیاسے رخصت ہوتے ہوئے آخری تصویرنے دنیاکوجھنجھوڑ کررکھ دیا

03:28 pm

واشنگٹن (ویب ڈیسک )کم سن بیٹی اوراس کے 24سالہ باپ کی ایک دوسرے سے لپٹی لاش کی تصویرنےسب کے دل دہلادئیے ۔اچھے مستقبل کے لیے امریکامیں غیرقانونی طورپرجانے والاخاندان دریامیں ڈوب گیا۔تفصیلات کے مطابق میکسیکوکے دریاکے ساحل پرپناہ گزین باپ بیٹی کی لاش ملی ہے ،2سالہ کم سن بیٹی اپنے باپ کی ٹی شرٹ کے اندرمنہ چھپائے پیٹھ پرسوارتھی اورباپ کے گلے میں اپنے ہاتھوں کاہالہ بنائے ہوئے تھی
۔باپ نے بیٹی کوپانی کے تھپیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی ٹی شرٹ کے ا ندرچھپالیاتھاتاکہ بیٹی سلامت رہے۔خوش قسمتی سے بچی کی 21سالہ ماں کودریامیں ایک اونچی چٹان میسرآگئی جس پراس نے پناہ لیکراپنی جان بچائی تاہم باپ بیٹی اپنی زندگی کی جنگ ہارگئے۔