06:45 am
امریکی ایف 22 اسٹیلتھ طیارے قطر ایئر بیس پر پہنچا دیے گئے

امریکی ایف 22 اسٹیلتھ طیارے قطر ایئر بیس پر پہنچا دیے گئے

06:45 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکہ نے پہلی بار ایف 22 اسٹیلتھ طیارے قطر ایئر بیس پر پہنچا دیے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے قطر کی العدید ایئربیس پر جمعرات کو پہنچے ہیں جن کا مقصد امریکی فوج اور مفادات کا تحفظ ہے۔سینٹرل کمانڈ نے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کی صحیح تعداد نہیں بتائی لکن جو تصاویر میڈیا کو فراہم کی گئی ہیں ان میں پانچ
طیارے نظر آرہے ہیں۔ایک اور تصویر جو ذرائع ابلاغ کو فراہم کی گئی ہے اس میں دو طیاروں کو ائربیس پر اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایف 22 اسٹیلتھ طیارے قطر بھیجے گئے ہیں۔ امریکی فضائیہ کا یہ اقدام ایران کی جانب سے ڈرون گرانے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین خبریں