10:01 am
افغانستان میں طالبان کا حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ پر حملہ، 30 اراکین ہلاک

افغانستان میں طالبان کا حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ پر حملہ، 30 اراکین ہلاک

10:01 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے حکومت کے حمایت یافتہ مسلح گروہ کے 30 اراکین کو قتل کردیا اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے صوبے بغلان کے ضلع نہرن کے ایک گاؤں پر حملہ کردیا، حکومت کے حمایت گروہ اور طالبان کے درمیان 6 گھنٹے تک گھمسان کی جنگ جاری رہی جس کے نتیجے میں حکومتی حمایت یافتہ
مسلح گروہ کے 30 اراکین مارے گئے۔حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ طالبان جنگجوؤں کے خلاف افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد و معاونت کے لیے تشکیل دیا گیا ہے جس نے اب تک افغان فوج کے ہمراہ طالبان کیخلاف کئی کامیاب آپریشن میں حصہ لیا ہے۔ اس گروہ میں افغان قبائل کے سردار بھی شامل ہیں۔افغان حکومت کی جانب سے طالبان حملے میں حکومتی یافتہ گروہ کے اراکین کے قتل پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، دوسری جانب طالبان ترجمان نے اس کارروائی کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارے گئے مسلح گروہ کےاراکین کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی ملا۔