10:13 am
فرانس میں پرانے ماڈل کی گاڑیوں پر پابندی

فرانس میں پرانے ماڈل کی گاڑیوں پر پابندی

10:13 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)فرانس کے بڑے شہروں پیرس ، لیوں،ارسئی اور اسٹراس برگ کے علاوہ 79 ٹاؤن جو گرم ترین لسٹ میں شامل ہیں پرانے ماڈل کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔پابندی کے نتیجے میں موجودہ رجسٹرڈ گاڑیوں سے 60 فیصد گاڑیاں
متاثر ہوں گی جو یکم جولائی سے سڑکوں پر نظر نہیں آئیں گی۔پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں ( € 68) 68یورو یعنی(£61) 61 پونڈ جرمانہ ہو گا کیونکہ ان پرانی اور ڈیزل گاڑیاں گرمی کا باعث بنتی ہیں، ایک اندازے کے مطابق اس پابندی کے باعث سے متاثرہ 5 ملین ڈرائیور متاثر ہونگے ۔جن گاڑیوں پر پابندی نہیں ان میں الیکٹرانک گاڑیوں کے علاوہ پٹرول ماڈل گاڑی 2006 کے بعد جبکہ ڈیزل گاڑی ماڈل 2011 کے بعد کی رجسٹرڈ گاڑیاں شامل ہیں جو سڑکوں پر آ سکیں گی۔

تازہ ترین خبریں