03:18 pm
مواخذہ کرنے والوں کو جیل میں ڈال دوں گا، فلپائنی صدر

مواخذہ کرنے والوں کو جیل میں ڈال دوں گا، فلپائنی صدر

03:18 pm

منیلا(آن لائن)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اپنے مخالفین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ ان کا مواخذہ کرنے کی کوشش کریں گے تو انہیں جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بیان مخالفین کے اْس الزام کے جواب میں دیا ہے،
جس کے مطابق ڈوٹیرٹے فلپائنی اور چینی کشتیوں کی ٹکر میں بیجنگ حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔ نو جون کو دونوں کشتیوں کے درمیان ٹکر منیلا کے خصوصی سمندری اقتصادی زون میں ہوئی تھی۔ صدر ڈوٹیرٹے نے کشتیوں کے ٹکرانے کو ایک حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینی کشتی نے دانستہ فلپائنی ماہی گیروں کی کشتی کو ٹکر نہیں ماری تھی۔ فلپائن میں کئی اہم شخصیات نے ملکی صدر کے اس موقف کو دستور کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں