06:58 am
روس میں بارشیں اور سیلاب، 5 افراد ہلاک

روس میں بارشیں اور سیلاب، 5 افراد ہلاک

06:58 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)روس کے علاقے سائبیریا میں طوفان، بارشوں اور سیلاب سے5 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔سائبیریا کے جنوبی علاقے میں سمندری طوفان اور موسلادھار بارشوں کے بعد گاؤں اور قصبے زیر آب آگئے۔سیلابی پانی سے کھڑی فصلوں
کو شدید نقصان پہنچا، کئی فٹ پانی میں ڈوبے گھروں میں پھنسے ہوئے افراد کو ہیلی کاپٹروں اور امدادی کارکنوں کی مدد سے نکالا گیا۔متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے مزید بارش اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین خبریں