07:03 am
بیوی کے30روپے مانگنےپرشوہر نےطلاق دیدی

بیوی کے30روپے مانگنےپرشوہر نےطلاق دیدی

07:03 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک شخص نے سبزی خریدنے والی بیوی کے 30روپے مانگنے پر مارکیٹ میں اسے 3 طلاقیں دے دیں۔بھارتی ویب سائٹ انڈیاٹو ڈے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 32 سالہ صابر اپنی 30 سالہ اہلیہ زینب کے ساتھ راؤ جی مارکیٹ میں گھریلو اشیاء کی خریدو فروخت میں مصروف تھا، شاپنگ کے دوران اہلیہ کے سبزی خریدنے کے لیے 30 روپے مانگنے پر صابر غصے میں آ گیا، اس نے پہلے پیچ کس سے اپنی اہلیہ پر حملہ کیا اور پھر ایک ہی ساتھ اسے 3 طلاقیں بھی دے دیں۔زینب کے والد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ شادی کے بعد سے ہی اُن کی بیٹی اور داماد کے درمیان تعلقات
کشیدگی کا شکار رہے ہیں، صابر نے پہلے بھی میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ڈنڈے سے مارا تھا جبکہ زینب کے سسرالیوں نے بھی اُس کے ساتھ ناروا سلوک رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زینب ہمارے پاس کچھ دن رہنے آئی ہوئی تھی جب گزشتہ جمعے کو وہ واپس اپنے گھر گئی تو صابر نے اُسے بتایا کہ وہ اسے طلاق دینا چاہتا ہے، جس پر زینب بہت پریشان تھی۔دوسری طرف دادڑی پولیس اسٹیشن میں صابر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے جس میں شوہر اور اُس کے خاندان کی جانب سے لڑکی پر تشدد کرنے پر دفعہ 498A جان بوجھ کر لڑکی کی بے عزتی کرنے اور گھر کا ماحول خراب کرنے پر دفعہ 504 لڑکی کو مجرمانہ دھمکیاں دینے پر دفعہ 506 عائد کی گئی ہے۔دادڑی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نیرج ملک کا کہنا ہے کہ یہ کیس فیملی کورٹ بھیجا جائے گا کیوں کہ اُنہیں ابھی تک 3 طلاقوں سے متعلق کوئی سرکاری نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوا ہے، ٹرپل طلاق سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ایک ساتھ 3 طلاقیں دینے والا بھارتی جیل جائیگاواضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں ایک ساتھ تین طلاقیں دینے والے شوہر کو تین سال کے لیے جیل کی سزا مقرر کی گئی تھی، بھارتی کابینہ نے آرڈیننس جاری کرتے ہوئے اس بل کی منظوری دی تھی۔

تازہ ترین خبریں