09:13 am
ایران آگ سے کھیلنے کی کوشش میں اپنا نقصان ہی کرے گا، ٹرمپ

ایران آگ سے کھیلنے کی کوشش میں اپنا نقصان ہی کرے گا، ٹرمپ

09:13 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ آگ سے کھیلنے کی کوشش میں اپنا نقصان ہی کرے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ایران کی طرف سے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ایک مرتبہ پھر تہران حکومت کو خطرناک نتائج پر تنبیہ کیا ہے کہ اگر ایران حد سے تجاوز کرے تو نقصان اُٹھائے گا۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے
خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانے کی پالیسی جاری رکھی جائے گی، ایران آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے، ایران کو مشرق وسطیٰ کا امن برباد نہیں کرنے دیں گے۔قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ انہوں نے کم افزودہ یورینیئم کی پیداوار تین سو کلوگرام سے بڑھا دی ہے۔ ایران کو صرف تین سو کلوگرام کم افزودہ یورینیئم رکھنے کی اجازت ہے جس پر یورپی یونین نے ایران سے جوہری معاہدے کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔