02:41 pm
ایس 500 اینٹی میزائل سسٹم تیار کر ر ہے ہیں، روس

ایس 500 اینٹی میزائل سسٹم تیار کر ر ہے ہیں، روس

02:41 pm

ماسکو(آن لائن) ر وسی حکام نے کہا ہے کہ ان کا ملک زمین سے فضا میں مار کرنے والے اینٹی میزائل سسٹم ایس فائیو ہنڈریڈ (ایس 500) تیار کر رہا ہے۔ روس کی جدید ٹیکنالوجی کی سرکاری کمپنی روسٹک کے منیجنگ ڈائریکٹر سرگئی چمزوف نے ایک ٹیلی ویڑن پروگرام میں کہا کہ اینٹی میزائل سسٹم ایس500 اس وقت تیار کیا جا رہا ہے اور ہم اس سسٹم کو اپڈیٹ کر کے دیگر ملکوں کو بھی فروخت کر سکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس سسٹم کی کردگی کے لحاظ سے تجربہ کر لئے جانے کے بعد اسے آپریشنل کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایس 500 کی رینج ایس 400 سے زیادہ ہے۔ روس کے نائب وزیراعظم یوری بوریسوف نے بھی ابھی حال ہی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس 500 سسٹم کو مقررہ وقت سے پہلے ہی فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس سے پہلے روسی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ایس فائیو ہنڈریڈ سسٹم دو ہزار بیس میں فوج کی تحویل میں دے دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں