02:41 pm
افغانستان سے فوجیوں کے انخلاء  کے باوجود خفیہ سسٹم قائم رہے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

افغانستان سے فوجیوں کے انخلاء کے باوجود خفیہ سسٹم قائم رہے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

02:41 pm

واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوجیوں کو ہٹانے کا سلسلہ جاری رہے گا لیکن وہاں کی صورت حال پر نظر رکھنے کیلئے ایک خفیہ نظام کام کرتا رہے گا۔
صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں افغانستان کو ’دہشت گردوں کے لیے لیبارٹری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک مضبوط انٹیلی جنس نظام وہاں کام کرتا رہے گا، ہمیں صورتحال پر نگرانی رکھنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وہاں انٹیلی جنس کے نظام کا ایک ایسا مضبوط نیٹ ورک چھوڑیں گے جس کے بارے میں عام طور پر لوگ سوچ بھی نہیں سکتے۔

تازہ ترین خبریں