03:09 pm
نائیجیریا میں پولیس سٹیشن پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک

نائیجیریا میں پولیس سٹیشن پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک

03:09 pm

ابوجائ(آن لائن) نائیجیریا کے جنوبی صوبے بائیلسا میں ایک پولیس سٹیشن پر کچھ نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا ،جس میں پولیس کے ایک اعلی افسر سمیت 4 اہلکار ہلاک ہو گئے
۔مقامی پولیس کے ترجمان اسنمت بتسوات کے مطابق کچھ نامعلوم مسلح افراد اگوڈاما کیپیٹیامہ علاقے میں ایک پولیس سٹیشن میں اچانک گھسے اور حملہ کر دیا۔ سکیورٹی کے مطابق اس حملے میں کوئی بھی شہری ہلاک نہیں ہوا، پولیس سٹیشن میں کسی بھی شخص کو حراست میں نہیں رکھا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں