04:43 pm
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجدپر حملے کے الزام میں اپوزیشن کے نو افراد کو سزائے موت

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجدپر حملے کے الزام میں اپوزیشن کے نو افراد کو سزائے موت

04:43 pm

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد پر حملے کے الزام پراپوزیشن کے نو افراد کو سزائے موت جبکہ 25افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر1992 کے ٹرین حملے کے الزام میں عدالت نے اپوزیشن کے 9 رہنماؤں کو سزائے موت اور25 کوعمرقید کی
سزا سنادی۔خیال رہے 23 ستمبر 1992 کو اس وقت کی اپوزیشن لیڈر شیخ حسینہ واجد ٹرین کے ذریعے سفر کررہی تھی کہ ان پر پکشی ریلوے اسٹیشن پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں حملہ آوروں نے نہ صرف براہ راست فائرنگ کی تھی، ٹرین پر دستی بم بھی پھینکے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم شیخ حسینہ واجد حملے میں بچ گئی تھیں۔دوسری جانب سابقہ وزیراعظم اور اس وقت کی اپوزیشن کی رہنما خالدہ ضیا نے عدالتی فیصلے کو رد کرتے ہوئے اسے سیاسی فیصلہ قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر اب تک تقریباً 19 حملے ہوچکے ہیں تاہم تمام حملوں میں وہ جان بچانے میں کامیاب رہیں۔

تازہ ترین خبریں